جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

کیمرے کی آنکھ نے ایک دلچسپ واقعہ محفوظ کر لیا، ٹرمپ کے خطاب سے بے خبر ڈیموکریٹس کی لیڈر نینسی پیلوسی کیا کرتی رہیں؟

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا “اسٹیٹ آف یونین” خطاب کیا۔ اس موقع پر کیمرے کی آنکھ نے خاص طور پر ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹکس کی لیڈر نینسی پیلوسی کے رد عمل کو محفوظ کیا۔

ٹرمپ کے خطاب کے دوراننینسی بڑی حد تک ناخوش اور بیزار سی نظر آئیں جیسا کہ وڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خاموش بیٹھی اپنی زبان سے دانتوں کو صاف کر رہی تھیں۔اور تبصرے میں کہا گیا ہے کہ “نینسی کے چہرے سے واضح ہے کہ وہ شان دار وقت گزار رہی ہیں۔ایک ٹوئیٹ میں یہ تبصرہ بھی سامنے آیا کہ “نینسی کا چہرہ ٹرمپ سے کہہ رہا ہے کہ آپ نہیں جانتے کہ اس وقت کیا بول رہے ہیں۔یاد رہے کہ کیلیفورنیا سے ایوان نمائندگان کی رکن 76 سالہ نینسی پیلوسی گزشتہ تیس برس سے کانگریس کی رکن ہیں۔ انہیں 30 نومبر 2016 کو پھر سے منتخب کیا گیا۔وہ بھاری اکثریت سے ایوان میں ڈیموکریٹس اقلیت کی لیڈر بن گئیں۔نینسی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ترین مخالفین میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اپنے بیانات میں ہمیشہ ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتی ہیں۔نینسی نے CNN کو دیے گئے ایک سابقہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ “انتشار کے سربراہ ہیں جو موضوع تبدیل کرنے کے لیے کچھ بھی کر جاتے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ عام طور پر یہ ترکیب استعمال کرتے ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…