کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت
کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود تھے۔افغان وزراتِ صحت کے مطابق حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے