اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ شماریات (جنرل اتھارٹی برائے شماریات) نے آبادی اور مختلف سماجی اور اقتصادی خصوصیات سے متعلق اہم اور دلچسپ اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ ان میں سب سے دلچسپ سعودی مرد وخواتین کی شادی کی عمروں سے متعلق ہیں۔
ان کے مطابق سعودی مردوں کی شادی کرنے کی اوسط عمر 25 سال اور تین ماہ ہے جبکہ خواتین پہلی مرتبہ 20 سال چار ماہ کی عمر میں بیاہی جاتی ہیں۔سروے کے مطابق جن خواتین کی اوائل عمری یا 20 سال سے کم عمر میں شادی ہو جاتی ہے، ان کی شرح 46 فی صد ہے۔ ان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جو اس وقت شادی شدہ ہیں، طلاق یافتہ ہیں یا بیوائیں ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق ہر 100 شادی شدہ خواتین میں سے 46 فی صد کی شادی 20 سال سے کم عمر میں ہوئی تھی۔سروے کے نتائج کے مطابق سعودی عرب میں غیر شادی خواتین کی شرح کا تناسب 10.3 فی صد ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ 15 یا اس سے زیادہ عمر کی ہر 10لڑکیوں یا عورتوں میں سے ایک ایسی ہوتی ہے جو 32 سال کی عمر کو پہنچ جاتی ہیمگر اس کی شادی نہیں ہوتی اور وہ کنواری ہی رہ جاتی ہے۔دوسری جانب سروے یہ بھی بتاتا ہے کہ جب ایک سعودی عورت کی عمر 32 سال کو پہنچ جاتی ہے تو اس کی شادی ہونے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں۔32 سال کی عمر کی کنواری خواتین کی تعداد 2.95 فی صد ہے۔