تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی خفیہ ایجنسی نے سعودی عرب سے لایا گیا اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔ ملکی سرکاری خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ریاض حکومت نے یہ اسلحہ ایران بھیجا تھا۔ جس میں
ہتھیاروں میں بم اور گرینیڈ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ملک کے مشرقی علاقے سے یہ اسلحہ ضبط کیا ہے۔ واضع رہے کہ سعودی عرب ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے۔