انقرہ(این این آئی)ترکی نے کہا ہے کہ وہ شام میں کْرد جنگجوؤں کے حوالے سے امریکی یقین دہانی سے مطمئن نہیں ہے۔ ترکی ان کرد جنگجوؤں کو ’دہشت گرد‘ قرار دیتا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق واشنگٹن حکومت نے کہا تھا کہ وہ شمالی شام میں 30 ہزار کْرد جنگجوؤں کو تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ سرحدی محافظوں کا کردار ادا کر
سکیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ویک اینڈ پر اس حوالے سے اپنے شدید ردعمل میں کہا تھا کہ وہ ’دہشت گردوں کی فوج‘ قبول نہیں کریں گے۔ تاہم واشنگٹن نے کہا کہ اس کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ وہ شمالی شام میں کوئی ’فوج‘ بنائے، بلکہ وہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے دوبارہ منظم حملوں کو روکنے کے لیے کرد فورسز کی مدد کر رہا ہے۔