ریاض (این این آئی)اقامہ ومحنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 4لاکھ 8ہزار 858افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ان میں 21سعودی بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ سعودی سیکیورٹی دستوں نے گرفتار شدگان کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔ان میں2لاکھ56ہزار577 اقامہ قوانین جبکہ ایک لاکھ 7ہزار992محنت قوانین اور 44ہزار289سرحدی
سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔مملکت میں دراندازی کرنے والے 5701گرفتار کئے گئے۔ان میں 77فیصد یمنی، 21فیصد ایتھوپین اور 2فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔ سب کو بیدخل کر دیا گیا۔ سعودی عرب سے دراندازی کرنے والے 348گرفتار کئے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے 132سعودی گرفتار کئے گئے ہیں۔