منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

افریقی ممالک چین ،افریقہ تعاون مواقعوں کو ضائع نہ کریں ،چینی وزیر خارجہ

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائو ٹومی (آئی این پی/زنہوا ) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز یہاں افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ چین افریقہ تعاون کے مواقعوں کو ضائع نہ کرے ۔ سائوٹومی اور پرنسپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین افریقہ تعاون میں کسی افریقی ملک کو خارج نہیں کیا جائے گا ،چینی وزیر خارجہ افریقی ممالک کے اپنے سال نو کے دورے کے آخری مرحلے میں

سائو ٹومی اور پرنسپ آئے ہوئے تھے، سائوٹومی اور پرنسپ نے تائیوان کے ساتھ ’’سفارتی مراسم ‘‘ منقطع کرنے کے تین سال بعد چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کئے ہیں ، اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ چین دنیا میں واحد ایک چین ہے اور تائیوان چینی علاقے کا جزو لاینفعک ہے ، چینی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے سائو ٹومی اور پرنسپ کے درست فیصلے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلے بحال ہو گئے ہیں اور ان سے سائوٹومی اور پرنسپ کو مفید فوائد حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اب چین ۔افریقہ تعاون کے بارے میں فورم (ایف او سی اے سی ) اور بیلٹ و روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت افریقہ کے ساتھ اپنے جامع تعاون میں تیزی پیدا کررہا ہے اور آزادانہ ترقی کی افریقہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تا ہم انہوں نے کہا کہ بعض ایسے افریقی ممالک جن کے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں نے انہیں چین کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے اور چین افریقہ تعاون فورم میں شامل ہونے سے روک رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی بھی افریقی ملک تیزی سے ترقی کرنے چین کی وجہ سے پیدا ہونے والے تاریخی مواقعوں کو ضائع نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ تمام افریقی بھائی اور بہنیں چین کے اتحاد کے نصب العین میں چینی عوام کا ساتھ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…