بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے پاس تم سے بھی بڑا ’’بٹن‘‘ ہے، شمالی کوریا کو ڈرانے والے ٹرمپ کے ایٹمی بٹن کاراز کھل گیا، یہ بٹن کیا کام کرتا ہے اور کس مقصد کے لیے ہے؟ پوری دنیا میں مذاق بن گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی میز پر کوئی ایٹمی بٹن ہمیشہ سے لگا ہوا ہے، امریکی صدر نے کہا کہ کیا اس بھوکی، ننگی اور پسماندہ قوم کا کوئی بندہ اسے یہ بتا دے گا کہ میرے پاس بھی ایک ایٹمی بٹن ہے جو اس کے بٹن سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور وہ کام بھی کرتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میز پر کوئی ایٹمی بٹن

نہیں، ان کے اوول آفس میں رکھے ہوئے ریزولوٹ ڈیسک پر خوبصورت اور خالص سرخ رنگ کا بٹن ضرور لگا ہوا ہے اور یہ بٹن ان کی دن بھر میں 12مرتبہ سافٹ ڈرنک منگوانے کے کام آتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ بھی کلنٹن کی طرح ڈائٹ مشروب پینے کے شوقین ہیں اور دن میں کچھ برگر اور بارہ بوتلیں تو پی ہی جاتے ہیں۔ ریزولوٹ ڈیسک پر لگا ہوا یہ بٹن مشروب منگوانے کے کام آتا ہے اور حماقت ہی ہو گی کہ کسی صدر کے ٹیبل پر ایٹم بم چلانے کے لیے بٹن لگا دیا جائے، کیونکہ یہ ایک خطرناک کام ہے انجانے بھی اگر اسے ہاتھ لگ گیا تو ایٹم چل سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ کا ایٹمی پلان فٹ بال کہلاتا ہے اور فٹ بال ہی کوڈ نیم ہے اور خاکہ بھی ہے اور اس کوڈ نیم سے امریکی صدر کے سوا کوئی واقف نہیں ہے۔ فٹ بال میں امریکی ایٹمی پلان کی تمام تفصیلات درج ہیں، یہ تمام منصوبہ ایک بیگ میں محفوظ ہے جو براک ککس کہلاتا ہے اور یہ تین بٹنوں والا بیگ کبھی امریکی صدر سے جدا نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے ایک شخص ہر وقت سائے کی طرح امریکی صدر کے ساتھ ہوتا ہے، اسی بیگ میں وہ پلان موجود ہے جسے ایٹمی بٹن کہا جاتا ہے۔ اس طرح امریکی صدر کا ایٹمی بٹن کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہو گیا ہے اور پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے کیونکہ امریکی صدر ٹرمپ اس بٹن کو دبا کر صرف مشروب اور برگر منگواتے ہیں اور دنیا کو دبانے کے لیے عجیب و غریب بیانات داغتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…