جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

افریقی ممالک کو گالی کیوں دی؟ 15 ملکوں نے مل کر امریکہ کے خلاف دھماکہ خیز اعلان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ ٹرمپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، تمام دنیا امریکی صدر کی زبان درازی کی وجہ سے تنگ آ چکی ہے، گزشتہ دنوں امریکی صدر نے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا۔ مختلف ممالک کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے پر 15ممالک اکٹھے ہو کر ٹرمپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں

اور ایسا دھماکہ خیز اعلان کر دیا ہے کہ امریکی صدر نے کبھی ایسا سوچا بھی نہ ہوگا۔ فرانس 24 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں امیگریشن کے معاملے پر ہونے والی ایک میٹنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں باقاعدہ گالیوں سے نوازا تھا۔ اس پر جزائرغرب الہند کے 15ممالک اکٹھے ہو گئے ہیں اور انہوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ توہین آمیز رویہ اب مزید نہیں چلے گا۔ ان ممالک نے کہاکہ ہم ہیٹی اور افریقی ممالک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہیٹی کی حکومت نے امریکی صدرکے نازیبا الفاظ پر جو ردعمل دیا ہے اس پر ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی صدر کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہیٹی مغربی دنیا کی ایک بڑی جمہوریت ہے اور ہیٹی کے باشندے عالمی سطح پر مثبت معاملات میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور خصوصاً امریکہ کی ترقی میں ان کا ایک بہت بڑا حصہ ہے، ہیٹی اور افریقی باشندوں کے خلاف امریکی صدر کے الفاظ ہرگز قابل قبول نہیں۔  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، تمام دنیا امریکی صدر کی زبان درازی کی وجہ سے تنگ آ چکی ہے، گزشتہ دنوں امریکی صدر نے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا۔ مختلف ممالک کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے پر 15ممالک اکٹھے ہو کر ٹرمپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…