منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران میں مظاہروں کے پیچھے امریکہ، برطانیہ یا سعودی عرب نہیں بلکہ ہمارا کونسا سب سے بڑا دشمن ملوث ہے، ایرانی فوج کا حیرت انگیز دعویٰ، کس پر الزام عائد کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ ملک میں جاری عوامی احتجاج کے پیچھے عراق کے مصلوب صدر صدام حسین کے خاندان کا ہاتھ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان رمضان شریف نے الزام عاید کیا کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کا خاندان بھی ایران میں حکومت مخالف مظاہروں اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے میں ملوث ہے۔ایک بیان میں ایرانی فوج

کے عہدیدار نے کہا کہ مشہد شہر میں امامیہ فرقے کے شیعہ عناصر کا احتجاج تیزی کے ساتھ دوسرے شہروں میں پھیل گیا۔ اس احتجاج کے پیچھے صدام حسین کے خاندان کے لوگوں کا ہاتھ ہے جو موجودہ ایرانی رجیم کے خلاف عوام کو سڑکوں پر لانے کے لیے اکسا رہے ہیں۔ادھر ایران کی گارڈین کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک جاری احتجاج کی لہر میں بعض علاقائی ملکوں، امریکا اور برطانیہ کا ہاتھ ہے۔ ایران کے سابق بادشاہ کے مقربین اور اپوزیشن جماعت مجاھدین خلق سمیت کئی دوسرے گروپوں کو بھی ملک میں پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔رمضان شریف نے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں سابق عراقی صدر صدام حسین کی باقیات اور ان کا خاندان مسلم امہ کے خلاف جرائم بالخصوص ایران خلاف اپنی سازشوں میں ملوث ہے۔ صدام کی باقیات نے ایران میں پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے اور ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش کی ہے۔خیال رہے کہ 28 دسمبر کے بعد ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کرلی تھی۔ ملک میں مہنگائی اور معاشی عدم مساوات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لیے ایرانی فوج نے طاقت کا استعمال کیا تھا میں جس بیس سے زاید افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…