ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین گوادر میں فوجی اڈہ تعمیر کررہاہے،امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی رپورٹ، حیرت انگیزدعوے،چین کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے گوادر میں فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ گوادر میں چین کے فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے تمام اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر ون بیلٹ ون روڈ (اوبور) پروگرام میں شامل ہے، دونوں ممالک راہداری

کی تعمیر کی کوششوں میں مصروف ہیں لہذا کسی کو بھی اس بارے میں افواہیں پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان میں اپنا فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا قوی امکان ہے جب کہ بیجنگ نے امریکی رپورٹ کو غیر ذمہ دار قرار دے کر مسترد کردیا تھا، چند روز قبل بھارت کی جانب سے بھی بلوچستان کے علاقے جیوانی میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…