منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دہشتگرد تنظیم فیتو ، سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ذریعے امریکہ ترکی کے خلاف سرگرم، طیب اردوان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، امریکہ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ ( این این آئی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے ، حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے

حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں جتنی بھی اْچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی سیاسی جماعت اے کے پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ15جولائی2016کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوںسے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے ۔ اردوان کا کہنا تھا کہ القدس مسلم اْمہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے ، امریکہ کے تعاون سے شمالی شام میں دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں جتنی بھی اْچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…