ریاض(این این آئی)سعودی اٹارنی جنرل نے تصدیق کی ہے کہ گیارہ شہزادوں کو ملک میں بچتی اقدامات پر احتجاج کرنے کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان شہزادوں کونقص امن عامہ کے مقدمے کا سامنا ہو گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان شہزادوں کو قصرالحکم محل کے باہر احتجاج کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ افراد حکومت کی جانب سے شاہی خاندان کے افراد کے پانی اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے
کے احکامات کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ اٹارنی جنرل کے بقول یہ شہزادے سن 2016ء میں قتل کے جرم میں اپنے رشتہ داروں کو دی جانے والی سزائے موت کی بابت بھی زرتلافی مانگ رہے تھے۔ اٹارنی جنرل کے بہ قول ان افراد کو مطلع کیا گیا تھا کہ ان کے مطالبات قانونی نہیں ہیں، مگر انہوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کیا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔