واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کے ردعمل کی صورت میں افغانستان میں فوجیوں کو سپلائی جاری رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فاکنر نے بتایا کہ افغانستان نیشنل ڈیفنس سیکورٹی فورسز کی تربیت اور مشن میں معاونت کے لیے فوجی ساز و سامان کی مسلسل ترسیل کے لیے متعدد منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان طریقوں میں چارٹر طیاروں کے
ذریعے سامان کو پہنچانا بھی شامل ہے ۔دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد 2011 میں بھی پاکستان نے سپلائی معطل کردی تھی۔ جس کے بعد امریکا نے طیاروں کے ذریعے سامان کی رسد جاری رکھی یا شمالی راستہ اپنایا جو روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ہوتا ہوا افغانستان جاتا ہے تاہم یہ آپشن اسے بہت مہنگا پڑا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کے ردعمل کی صورت میں افغانستان میں فوجیوں کو سپلائی جاری رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔