میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا ۔ برطانی اخبار ڈیلی میل کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں سمیت متعدد علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، جن میں سڈنی اور میلبرن سب سے نمایاں ہیں ،ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکاہے۔سوشل سکیورٹی حکام نے آسٹریلیا کے مین ہائی وے کسی بھی قسم کی آگ جلانے پر سختی سے پابندی لگا دی ہے۔وکٹوریا کے ہائی وے پر دس کلو میٹر کا علاقے میں آگ جلائی نہیں
جا سکتی۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد آسٹریلیا کے اہم علاقے کی سڑک پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔ سڑک پگھلنے کی وجہ سے سڑک پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ جبکہ سڑکو ں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے باقاعدہ پانی استعمال کیا جارہاہے۔میلبورن اور سڈنی کے شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں۔اس وقت میلبورن میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہاہے۔