سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک کی فہرست جاری،پہلے نمبر پر کون؟ چونکادینے والے انکشافات

6  جنوری‬‮  2018

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کئی برسوں سے دنیا میں فوجی اخراجات کے حوالے سے چھایا ہوا ہے تا ہم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین ، روس ، سعودی عرب اور بھارت فوج پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے چاردوسرے ممالک ہیں ،دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فوجی اخراجات فی کس اور مجموعی حکومتی بجٹ کے فیصد کا معاملہ پیش آتا ہے تو امریکہ اس

معاملے میں اسرائیل اور سعودی عرب جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔ایس آئی پی آر آئی کے اعداد و شمار ار کے مطابق آرمی دفاعی اخراجات 2016ء میں 1.69ڈالر ٹریلین تک بڑھ گئے ، جس میں امریکہ سرفہرست ہے، 2015ء سے ملک کے دفاعی اخراجات میں 1.7فیصد کا اضافہ ہوا اور اس طرح 2016ء میں سالانہ اخراجات 611بلین ڈالر تک پہنچ گئے ، اضافے کے باوجود اخراجات2010ء میں عروج کے مقابلے میں اب بھی 20فیصد کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین جو کہ دوسرا سب سے زیادہ اخراجات کرنیوالا ملک ہے کے فوجی اخراجات میں 215بلین ڈالر کے سالانہ اخراجات کے ساتھ 118فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یہ رقم بھارت کی مجموعی رقم سے قریباً چار گنا زیادہ ہے،بھارت علاقے میں فوجی اخراجات کرنیوالا دوسرا سب سے بڑا اور دنیا میں پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، اس کے فوجی اخراجات کی مالیت 56ملین ڈالر ہے ،روس 69بلین ڈالر کے سالانہ دفاعی اخراجات کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے، 2016ء میں 65بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کے ساتھ سعودی عرب علاقے میں سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے جبکہ دنیا میں وہ چوتھا سب سے بڑا ملک ہے، اگرچہ سعودی عرب 2002ء سے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کررہا ہے، اس کے دفاعی اخراجات میں 2015ء کے اخراجات کے مقابلے میں 30فیصد کم ہوئے ہیں، فرانس جوکہ یورپ میں سرفہرست فوجی اخراجات

کرنے اور دنیا میں چھٹا بڑا ملک ہے نے 55ملین ڈالر کے فوجی اخراجات کئے جبکہ چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر برطانیہ اور جرمنی ہیں،یورپی یونین سے برطانوی اخراج کے پیش نظر پاؤنڈ کی قدر میں کمی کی وجہ سے برطانیہ کی دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے ،جرمنی نے 2016ء میں فوجی اخراجات میں 2.9فیصد کا اضافہ کیا اور اس طرح اس کے دفاعی اخراجات 41بلین ڈالر ہو گئے، جنوب مشرقی ایشیاء میں

جاپان اور جنوبی کوریانے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا ، چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دس سرفہرست فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ، ان ممالک نے اس قسم کے اخراجات کے سلسلے میں اپنی متعلقہ حکومتوں کو جواز پیش کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق 1.69ٹریلین ڈالر کے عالمی فوجی اخراجات کا اندازہ عالمی مجموعی قومی پیداوار کے 2.2فیصد کے مساوی یا 227ڈالر فی کس ہے،2016ء کے تخمینے کو 2015ء سے قریباً 0.4فیصد کا کم از کم اضافہ خیال کیا جاتا ہے،فوجی اخراجات میں کمی بیشی کی وجہ تنازعات ،سلامتی کو درپیش خطرات، تیل کی قیمتیں اور آمدن جیسے عوامل سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…