جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ کے ٹویٹ نے پاکستان کو روس اور چین کے مزید قریب کردیا،چین فوری طورپر پاکستان کے دفاع میں آگیا،ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی جریدہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ ٹویٹ جس میں انہوں نے دہشتگردی کی بنا پر پاکستان کو نشانہ بنایا ہے ، پاکستان کو بیجنگ اور ماسکو کے اثرورسوخ کی کرہ میں زیادہ اندردھکیل رہا ہے، ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اس روزنامے میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز ٹویٹ کے بعد چین کو اچانک پاکستان پر

سمت سے دوری کا موقع ملا ہے ، اس کے ساتھ ہی شمالی کوریا کے بارے میں اپنے ٹویٹس کے ساتھ ٹرمپ نے سال کا آغاز پاکستان پر وار کر نے سے کیا ہے، انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا ے کہ جہادیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوئی زیادہ کام نہیں کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ٹویٹ حقانی نیٹ ورک اورافغان طالبان سے موثر طورپر نہ نمٹنے پر پاکستان کے بارے میں ان کے بڑھتے ہوئے اضطراب کا آئینہ دار ہے تا ہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ٹرمپ کے تبصروں سے صحیح طورپر کیا حاصل کیا جائے گا ، اسلام آباد کو فائدہ پہنچے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ دہشتگردی کیخلاف اس کی جنگ برابر جاری ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کو پاکستان کو بیجنگ اورماسکو کے اثرورسوخ کے ماحول میں زیادہ اندر دھکیلنے میں کامیابی ہو سکتی ہے ، ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد چائنا فوری طورپر پاکستان کے دفاع میں آگیا اور کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ اس کے سدابہار دوست کے انسداد دہشتگردی میں غیرمعمولی کردار کا اعتراف کرے ، چین طالبان کے ساتھ مفاہمت کے حصول اور بالآخر انہیں افغانستان میں کسی سیاسی تصفیے میں مرکزی حیثیت دینے کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے ،ٹرمپ کی یہ برہمی چین کے لئے خاص طورپر مناسب وقت پر کی ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے 62بلین امریکی ڈالر میں اس کے انتہائی سٹیکس پر پاکستان کی طرف سے غیر مخصوص انداز میں مزاحمت کا سامنا کرتا رہا ہے، سی پیک منصوبہ بحیرہ عرب میں گوادر کی پاکستانی بندرگا ہ کے گہرے پانیوں سے چین کے صوبہ شن جیانگ تک پھیلا ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…