بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وائٹ ہاؤس والے ٹرمپ کو خبطی اور بیٹی کو عقل سے پیدل سمجھتے ہیں،امریکی صحافی کی کتاب ،مزید حیرت انگیزانکشافات سامنے آگئے ڈونلڈ ٹرمپ کا شدیدردعمل

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کے قریبی رفقا کے بیانات پر مبنی تصنیف فائر اینڈ فیوری : انسائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کے دوست ٹرمپ کوایک بچے کی مانند سمجھتے ہیں۔امریکی سینئر صحافی مائیکل وولف کی تصنیف کی مارکیٹ میں آمد کے ساتھ ہی بیسٹ سیل کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کتاب

پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے فریب اور مکمل جھوٹ پر مبنی کتاب قراردیا۔این بی سی کو انٹرویو میں مائیکل وولف نے بتایا کہ وائٹ ہاس میں سب کہتے ہیں کہ وہ(ٹرمپ) ایک بچے کی طرح ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے اپنی ہر بات پر فوری تعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ نے حسب روایات ٹویٹ کیا کہ میں نے کبھی مائیکل وولف کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں دی، یہ کتاب جھوٹ، بددیانتی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔ٹرمپ کی ٹویٹ پر مائیکل وولف نے جواب دیا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے ضرور گفتگو کی لیکن ان کی نظر میں وہ انٹرویو آن ریکارڈ تھا یا نہیں، مجھے نہیں معلوم، لیکن یقیناًوہ آف دی ریکارڈ نہیں تھا۔کتاب کی مقبولیت میں مرکزی کردار ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق فوجی حکمت عملی کے ماہر اسٹیوبینن کا انٹرویو ہے، جس میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے بیٹے کی روسی حکام سے ملاقات ‘غداری’ کے زمرے میں آتی ہے۔اسٹیوبینن نے وولف کو انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بالکل عقل سے پیدل ہے ، صدارتی امیدوار بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔کتاب میں دعوی کیا گیا کہ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین بشمول اسٹیو میونچ اور ریننک پریبس نے ٹرمپ کو احمق قرار جبکہ گرے ہون نے خبطی اور ایچ آر میک ماسٹر نے شرابی قرار دیا۔امریکی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ یونیورسٹی پروفیسر برائے ماہر نفسیات ڈاکٹر بینڈے لی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی حالات پر

ڈیموکریٹس کو تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ڈاکٹر بینڈے لی نے گزشتہ مہینے کے اوائل میں بعنوان خطرناک کیس اسٹیڈی آف ڈونلڈ ٹرمپ: 27 نفسیاتی اور ذہنی ماہرین کا صدر کا تجزیہ سے متعلق تحقیقی مقالہ لکھا۔مائیکل وولف نے کہا ہے کہ ایک ایسا شخص میری صداقت پر تنقید کررہا ہے، جس کی اپنی شخصیت کے بارے میں دنیا کے کسی خطے میں کوئی مثبت رائے نہیں رکھتا۔مصنف نے بتایا کہ میں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ رہنے والوں سے گفتگو کی، میرے پاس ریکارڈنگ اور نوٹس موجود ہیں، جو کچھ تحریر کیا مجھے اس پر مکمل اطمینان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…