ریاض (این این آئی)سعودی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی ’ارامکو‘ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ شیئر پرائیویٹائز کرنے کا ایک سنجیدہ قدم اٹھایا ۔سعودی عرب کے سرکاری گزٹ (جریدہ ام القریٰ) میں بتایا گیا کہ کمپنی کے 60 ارب ریال کے منافع کی مکمل ادائیگی کی جا چکی ہے ٗکمپنی کے 2 کھرب ریال عمومی حصص مساوی ووٹنگ رائٹس غیرنامزد قدر کے تقسیم کیے گئے ہیں۔ارامکو کے حوالے سے
حکومت کی تبدیلی کی ابتدائی معلومات کے مطابق کمپنی کو 11 رکنی ایک انتظامی کونسل چلائے گی۔ اس کونسل کی مدت 3سال ہو گی جس کے بعد نئی کونسل عمل میں لائی جائے گیجبکہ انتظامی کونسل کے 6 ارکان کا انتخاب براہ راست حکومت کرے گی۔کسی دوسرے شیئر ہولڈر کا غیر سرکاری ہولڈنگ گروپ کی ملکیت میں زیادہ سے زیادہ صفر اعشاریہ 1 فیصد شیئر ہوں گے۔ کونسل کے پاس کمپنی کو علاقائی اورعالمی مارکیٹوں میں شمولیت کا اختیار ہوگا۔