بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نئے سال کے آغا زپر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سعودی ولی عہد نے خزانے کے منہ کھول دئیے

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب میں سرکاری ملازمین کو نئے سیلز ٹیکس اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے رقم دی جا رہی ہے اورسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حکام کو نئے سال کے لیے ماہانہ 260 ڈالر سے زیادہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے سال 2018 کے آغاز پر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے زیادہ تر اشیا اور

دیگر خدمات بشمول کھانا اور یوٹیلٹی بلز پر پانچ فیصد ٹیکس متعارف کرایا تھا۔سعودی عرب کی حکومت مارکیٹ میں خام آئل کی حالیہ گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث تیل پر انحصار کو کم کرنا چاہتی ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی سال 2018 کے آغاز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس متعارف کروایا گیا ہے۔سعودی شاہی فرمان کے مطابق شہری نجی صحت اور تعلیمی خدمات استعمال کرتے ہوئے اس ٹیکس سے منتثنی ہوں گے اور ریاست اپنا پہلا گھر خریدنے والے شہریوں کا ٹیکس بھی خود ادا کرے گی۔شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن میں لڑنے والے فوجی اہلکاروں کو بھی ایک بار 1,000 ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کی جائے گی۔آئی ایم ایف جیسے عالمی مالیاتی ادارے ایک طویل عرصے سے خلیجی ممالک پر صرف تیل سے ملنے والی آمدنی پر انحصار کرنے کے علاوہ آمدنی کے مزید ذرائع ڈھونڈنے پر زور دے رہے تھے۔سعودی عرب کی قومی آمدنی کا 90 فیصد تیل کی بدولت آتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی قومی آمدنی کا 80 فیصد تیل سے حاصل ہوتا ہے۔سعودی حکومت نے سنہ 2016 میں اخراجات میں کمی لانے کے لیے عوامی شعبے کی تنخواہ میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ سال ان کٹوتیوں میں کمی آئی تھی۔سعودی عرب میں تقریبا دو تہائی ملازمین عوامی شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ سنہ 2015 میں ان ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مرعات کا 45 فیصد حکومتی اخراجات سے ادا کیا جاتا تھا جس سے حکومت کو

ریکارڈ خسارہ ہوا تھا۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں اور بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔سعودی عرب اس سے پہلے ملک میں تمباکو اور مشروبات پر بھی ٹیکس عائد کر چکا ہے جبکہ مقامی آبادی کو ملنے والی سبسڈی میں بھی کمی کر دی گئی تھی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ٹول ٹیکس میں اضافے کے ساتھ سیاحتی ٹیکس بھی لاگو کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…