بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے مذاکرات کی دعوت قبول کرلی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(آئی این پی)نئے سال کے موقع پر شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو نو جنوری کوسیل میں مدعو کرلیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے موقع پر شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو نو جنوری کوسیل میں مدعو کرلیا ہے۔مون جئے کا کابینہ اجلاس سے خطاب میں  کہنا تھا

کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی فوری کم کرنا چاہتے ہیں،انکا مزید کہنا تھاکہ اولمپکس گیمز میں شرکت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کی ملاقات بھی کی جائے اور متعلقہ وزارتیں مذاکرات میں مسئلے کے حل سے متعلق مثر تجاویز بھی پیش کریں۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے گزشتہ روز جنوبی کوریا میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ تین جنوری کو شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے مذاکرات کیلئے ٹیلی فون ہاٹ لائن کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ٹیلی فون ہاٹ لائن مقامی وقت کیمطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے جبکہ لندن کے جی ایم ٹی کے مطابق 0630پر کھولی جائیگی۔یکم جنوری کونئے سال کے پیغام میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے دونوں ممالک کو فوجی تنا کم کرنے پر زور دیا تھا، اس موقع پر انھوں نے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی شرکت کا اعلان بھی کیا تھا ۔اس بارے میں شمالی کورین حکام نے بتایا کہ سرمائی اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیجنے کی عملی تجویز پر جنوکی کوریا کے ساتھ مذاکرات کیے جائینگے،سرمائی المپکس اگلے ماہ سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…