ریاض(آن لائن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام سرکاری محکمے اپنے ملازمین کو ہر عیسوی ماہ کی 27تاریخ کو تنخواہ دینے کے پابند ہوں گے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا کہ مختلف خدمات کے بل تنخواہ ملنے کے اگلے ہفتہ جاری ہوا کریں گے۔گزشتہ روز ہی شاہ سلمان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے عمل کر مستحکم کرنے کے لیے کمپنیوں کو احکامات جاری کیے تھے کہ وہ
ہر سال سرکاری خزانے میں 100 ملین ریال جمع کروائیں گے جو کہ کمپنیوں کو اسی صورت میں اداکیے جائیں گے جب وہ حکومت کو یہ یقین دہانی کرا دیں گے کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں ہیں۔ خادمین حرمین شریف کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے جاری کیا گیا ہے کہ حکومت کو بہت سے غیر ملکی سرکاری ملازمین کی جانب سے شکایات موصول ہو رہیں تھیں کہ تعمراتی کمپنیوں نے انھیں تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں