نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھا رت نے پا کستان سے انتہائی پسند یدہ ملک کا در جہ واپس لینے کے امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو باہمی تجارت کے حوالے سے انتہائی
پسندیدہ ملک قرار دیئے جانے کا درجہ واپس لینے کیلئے کو ئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے، بھا رت نے عا لمی تجا رتی تنظیم کے قوا عد کے مطابق 1996میں پاکستان کو تجارت کیلئے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو یہ در جہ نہیں دیا گیا۔