پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی میڈ یا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا، پا کستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پر اپنا اثرو رسو خ کھو سکتا ہے،امریکا سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا، فرانسیسی ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کو یقین ہے کہ پا کستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے طالبان پر اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے، پا کستان امت مسلمہ میں واحد جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے لہذا امریکا کی یہ بھی خواہش ہے کہ اسے
بھارت کے خلاف جنگ سے بھی روکا جا سکے اور ان ہتھیاروں کو انتہا پسند عناصر کے ہا تھ لگنے سے بھی بچایا جا سکے، امریکا ، پا کستان پر مرحلہ وار د با ? بڑھا رہا ہے تاہم پاکستان سے ایسے کام نہیں لیا جا سکتا، اگر بھارت کو افغانستان کے معاملات سے دور رکھا جائے تو یہ زیادہ ایم اقدام ہو گا، امریکی صدر کے بیانات کے بعد پاکستان کے اتحادی ملک چین نے سب سے پہلے اسلام آباد کی حمایت میں بیان جاری کیا، جب تک امریکا ، بھارت کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتا معاملات حل نہیں ہوں گے۔