بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے غیر ملکی ٹیلنٹ کیلئے ویزہ سسٹم مزید آسان بنا دیا،ٹیلنٹ ویزہ دس سال کیلئے جاری ہوگا ،تفصیلات جاری

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی/ژنہوا) چین کی سٹیٹ انتظامیہ برائے امور خارجہ ،وزارت خارجہ اور وزارت پبلک سیکیورٹی نے مشترکہ طور پر غیر ملکی ٹیلنٹ کیلئے نئے ویزہ سسٹم پرعمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں جن کے مطابق تجربہ کار اور پروفیشنل افراد کے ویزے میں توسیع اور اس کی مدت بارے تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔وزارت خارجہ کے مطابق چینی سفارتخانے اور قونصلیٹ غیر ملکی ذہین اور پروفیشنل افراد کیلئے ویزے کے

عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے ۔اس کا اطلاق یکم جنوری 2018سے ہوگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے گزشتہ روز یہاں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے مخصوص اقدامات کومختصراً چار بڑے نکات میں بیان کیا ، سب سے زیادہ مدت کیلئے ویزہ دس سال کیلئے جاری کیا جائے گا اور کارآمد ہوگا جبکہ قیام کیلئے سب سے زیادہ مدت 180دن ہوگی ، ویزہ جلد جاری کرنے کیلئیدرخواست گزار کو اگلے دن ہی طلب کیا جائے گا اورویزہ کی پروسیسنگ کیلئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔ غیر ملکی تجربہ کار اور پروفیشنل افراد اور ان کے زیر کفالت افراد ویزہ فیس اور ارجنٹ چارجز سے مستثنیٰ ہونگے۔نئی ویزہ اصلاحات اور اصلاحات کے اس منصوبے کے باعث چین نے غیر ملکی ٹیلنٹ کیلئے مزید کھلے پن کا مظاہرہ کیا ہے اور چین کی تعمیر وترقی میں کردارادا کرنے کیلئے غیر ملکی ٹیلنٹ کیلئے زیادہ سے زیادہ پرکشش بنایا گیا ہے ۔ اس سے غیر ملکی ٹیلنٹ کو چین کی ترقی میں اپنا کردارادا کرنے کا موقع ملے گا ،انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور اپنے فرائض ادا کرنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے ۔ چین کی سٹیٹ انتظامیہ برائے امور خارجہ ،وزارت خارجہ اور وزارت پبلک سیکیورٹی نے مشترکہ طور پر غیر ملکی ٹیلنٹ کیلئے نئے ویزہ سسٹم پرعمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں  جن کے مطابق تجربہ کار اور پروفیشنل افراد کے ویزے میں توسیع اور اس کی مدت بارے تفصیلات پیش کی گئی ہیں

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…