جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل میں غیر قانونی رہائش پذیر 38ہزار افریقی مزدوروں کو3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی دھمکی

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیت المقدس ( آن لائن ) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 38 ہزار افریقی مزدوروں کو تین ماہ کے اندر اسرائیل چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیراعظم کے مذکورہ منصوبے کے تحت رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے والے ہر شخص کو فضائی خرچ اور 3 ہزار 500 ڈالر دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ سوڈان اور جنوبی افریقہ سے آئے 38 ہزار

باشندے رواں برس مارچ تک ملک چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسرائیل، جنوبی صحرا میں ہولٹ نامی ایک جگہ بھی ختم کررہا ہے جہاں 12 ہزار تارکین وطن رہائش پذیر ہیں اور انہیں دن کے اوقات میں کام کرنے کی بھی اجازت ہوتی ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے گزشتہ برس نومبر میں بے دخلی کے منصوبے کا اعلان کیا تو اقوام متحدہ مہاجرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔کابینہ کے اجلاس میں

اسرائیلی وزیراعظم نے منصوبے کی حمایت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‘ملکی سالمیت کے لیے ہر رہاست کو اپنی سرحدوں کو غیر قانونی عملداری سے محفوظ رکھنے کا پورا حق ہے’۔اسرائیل نے افریقی مزدوروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور عالمی برداری کے دباؤ سے بچنے کے لیے روانڈا اور یوگانڈا کے ساتھ معاہدے کرلیے ہیں جس کے تحت اسرائیل افریقی مزدوروں کو دونوں مذکورہ ممالک بھیجنے کے تمام سفری اخراجات برداشت کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…