پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوران پرواز مرد پائلٹ نے اپنی ساتھی خاتون پائلٹ کے منہ پر تھپڑ مار دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

نئی دہلی(آن لائن)دو بھارتی پائلٹوں کو ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں جھگڑا کرنے پر جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔بھا رتی میڈیا کے مطا بق جیٹ ایئرویز کی ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں یہ جھگڑا ایک مرد اور ایک خاتون پائلٹ کے درمیان ہوا۔ لندن سے ممبئی جانے والی جیٹ ایئرویز کی ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں دونوں پائلٹوں کے درمیان پہلے تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا، اس کے بعد مرد پائلٹ نے

اپنی ساتھی خاتون پائلٹ کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد خاتون پائلٹ کچھ دور کے لیے روتی ہوئی کاک پٹ چھوڑ کر باہر چلی گئی تھی۔یہ واقعہ ایک ایسی پرواز کے دوران پیش آیا، جس میں 324 مسافر موجود تھے۔ متعدد بھارتی اخبارات کے مطابق اس دورانِ پرواز لڑائی میں مرد پائلٹ نے اپنی خاتون ساتھی سے کہا کہ وہ دوبارہ کیبن عملے میں جا ملے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس دوران ایک موقع پر مرد پائلٹ بھی جہاز کا کنٹرول چھوڑ کر کاک پٹ سے کچھ دیر کے لیے باہر نکل گیا تھا۔ ایک سال پہلے ایئر انڈیا نے اپنے کیبن عملے کے ساڑھے تین ہزار اہلکاروں میں سے تقریباً 600 کو چھ ماہ کے اندر اندر اپنا وزن کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان میں سے تقریباً 130 کو زیادہ وزن کا حامل ہونے کی بناء4 پر طیاروں کے اندر ڈیوٹی سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اب اْنہیں یا تو دیگر دفتری قسم کی ذمے داریاں سونپی جائیں گی یا پھر قبل از وقت ریٹائر کر دیا جائے گا۔جیٹ ایئرویز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کاک پٹ عملے کے دوران ایک غلط فہمی اس معاملے کی وجہ بنی۔ تاہم کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور پرواز کا ممبئی کی جانب سفر متاثر نہیں ہوا تھا اور وہ بہ حفاظت ممبئی میں اتری تھی۔جیٹ ایئرویز کے بیان کے مطابق، ’’ایئرلائن نے اس حوالے سے پوری رپورٹ

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو بھجوا دی ہے اور اس سلسلے میں داخلی تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں ملوث عملے کے ارکان کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ پرواز عالمی وقت کے مطابق دس بجے صبح لندن سے اڑی تھی اور نو گھنٹے بعد ممبئی پہنچی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…