منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی صحافی مائیکل وولف نے ٹرمپ کی زندگی کے راز فاش کر دیئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی پی پی ) ہر وقت تنازعات میں گھرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر صحافی مائیکل وولف کی کتاب فائر اینڈ فیوری میں ان کی شخصیت اور عہدِ صدارت کے بارے میں خوفناک انکشافات کیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کتاب 9 جنوری کو فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہے اور ایمیزون کی ویب سائٹ پر اس کی فروخت سے قبل کے آرڈر لیے جارہے ہیں جس کی بنا پر اسے

بیسٹ سیلر کتاب قرار دیا جارہا ہے، اس کتاب نے ایمیزون پر موجود لاکھوں کتابوں میں سے بہت تیزی سے 48 ہزار 448 درجے اوپر آکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اس کتاب پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے اور ٹرمپ اپنے قانونی ماہرین سے کتاب کے مصنف مائیکل وولف اور پبلشر پر ہتکِ عزت کے دعوے پر بھی غور کررہے ہیں،ناقدین نے اس کتاب کے مندرجات کو پڑھ کر اسے صدر ٹرمپ کے بارے میں دھماکہ خیز انکشافات کا مجموعہ قرار دیا ہے، مائیکل وولف نے امریکی صدر کے بارے میں اپنے انکشافات کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ملازموں پر چیختے اور چلاتے ہیں، ایک وقت میں3 ٹی وی دیکھتے ہیں اور اپنی ذاتی اشیا پر کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیتے جبکہ انہیں ڈر ہے کہ کوئی ان کے ٹوتھ برش پر زہر لگادے گا،وہ شام کو ساڑھے6 بجے اپنے بستر پر بیٹھ کر پنیر برگر کھاتے ہیں۔ارب پتی ٹام بیرک صدر ٹرمپ کو پاگل اور بے وقوف کہہ کر پکارتیہیں جبکہ روپرٹ مرڈوخ ٹرمپ کو احمق قرار دیتے ہیں۔ٹرمپ اپنے دوستوں کی بیویوں پر نظر رکھتے ہیں اور ان کے بارے میں برے الفاظ ادا کرتے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے ایک معاون نے کہا کہ وہ ضروری کاغذات بھی نہیں پڑھتے۔ٹرمپ ضد میں آکر فوری طور پر

ٹویٹ کا جواب دیتے ہیں۔ ان کی ٹویٹس صرف ایک سوشل میڈیا معاون دیکھتا ہے جسے ٹرمپ نے ایک اہم عہدہ دے رکھا ہے تاہم صدر اپنے ٹویٹ خود لکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ اپنے ملازموں پر شور مچاتے ہیں اور انہیں سخت الفاظ سے بھی پکارتے ہیں۔حال ہی میں ایک شاندار دعوت پر ٹرمپ نے اپنے پرانے دوستوں کو پہچاننے سے انکار کردیا اور بسا اوقات ایک وہ دس منٹ میں ایک بات تین تین مرتبہ بیان کرتے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے اسٹاف کے بارے میں

کچھ یوں کہا: بینن بے کار ہے، پریبیئس بونا ہے اور کیلیان کونوے ہمہ وقت روتی رہتی ہے،اس کے علاوہ ٹرمپ اپنے عملے کو غائب دماغ، بے وقوف، مایوسانہ انداز والا، نا اہل اور بے کار کے علاوہ بہت سی گالیاں بھی دیتے ہیں۔ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اپنے والد کے بالوں اور ہیئر اسٹائل کا مذاق اڑاتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے اسٹریٹجک ایڈوائزر اسٹیو بینن نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے ٹرمپ ٹاور میں روسی افسران سے ملاقات کی تھی جسے بینن نے غداری اور بے وفائی سے تعبیر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…