بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے القاعدہ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے لیے کیا کیا؟ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کے انٹرویو کے دوران انکشافات

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان نے قربانیوں اور محنت سے اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی ختم کی، پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے تعلقات خراب ہوں، پاکستان نے القاعدہ کے خاتمے کیلیے امریکی فورسزکوتمام ضروری سہولیات دیں۔ جمعرات کے

روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،افغانستان میں بد امنی سے پاکستان بھی متاثر ہو گا،افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال،داعش جیسے مسائل پرتوجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان نے قربانیوں اور محنت سے اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی ختم کی، پاکستان نے اپنی سرزمین کودہشت گردگروپوں سے پاک کردیا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے تعلقات خراب ہوں، ، دوست ملک پاکستان کے ساتھ ہیں ، ترکی اور چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے بانیے کو درست قرار دیا ہے ،القاعدہ کے خاتمے کیلیے امریکی فورسزکوتمام ضروری سہولیات دیں،ان نتائج کو سامنے رکھناچاہیے جو ہم نے مل کرحاصل کیے، امریکا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے ، امریکا نے پاکستان کو کولیشن فنڈز کی مد میں 10 ارب ڈالرز دینے ہیں ، امریکا پاکستان کا مقروض ہے۔ امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان نے قربانیوں اور محنت سے اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی ختم کی، پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے تعلقات خراب ہوں

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…