اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرکے سنگین غلطی کردی،اب کیسے نتائج بھگتنا ہونگے؟سابق امریکی وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ اور سفیر ریان سی کروکر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنادیں

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ اور سفیر ریان سی کروکر نے پاکستان کی حمایت کردی جبکہ سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ نے پاکستان، فلسطین اور تارکین وطن سے متعلق امریکی صدرکی پالیسی کو مسترد کیا اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔اسلام آباد میں امریکا کے سابق سفیر ریان سی کروکر نے امریکی ریڈیو

کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ٹرمپ انتظامیہ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن وہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف اور تحفظات سمجھ نہیں پائے ہیں۔امریکی صدر کی ٹوئٹ پر اسلام آباد کا سخت ردعمل ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہئے تھا۔امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔اسلام آباد دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کررہا۔امریکی فوج کو پاکستان کے ایسے عمل کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…