پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر امریکی حکومت میں پھوٹ پڑ گئی،پینٹاگون اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ٹھن گئی،ڈیوڈپٹریاس ریکس ٹیلرسن ایک دوسرے کیخلاف کیا کررہے ہیں؟چونکا دینے والے انکشافات

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا پاکستان کیخلاف ٹوئیٹ اور امریکی بیانات کا اصل ذمہ دار بھارت ہے جو خطے کے حالات میں خرابی کا ذمہ دار ہے امریکہ خطے میں پاکستان کے کردار کو بھارت کی آنکھ سے دیکھ رہا ہے جس کیلئے بھارت باقاعدہ لابی کررہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد موجودہ ہیں کہ امریکی پٹاگون اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اس معاملے پر باہمی اختلافات کا شکار ہیں

دفاعی تجزیہ کارون نے کہا کہ 2016 میں امریکی سینٹ کام سی آئی اے کے مطابق چیف ڈیوڈپیٹریاس اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پرلگائے جانیوالے حالیہ الزامات کو جھٹلا چکے ہیں ڈیوڈپیٹریاس نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت ملافضل اللہ اور دیگر دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کے افغانستان میں 45 افغانستان میں 45فیصد زیر کنٹرول علاقے میں ہیں اور وہیں سے کارروائیاں کررہے ہیں ریٹائرڈ امریکی جنرل نے انٹرویو میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ جب وہ سی آئی اے سربراہ تھے تو ان کا پاکستان سے نہایت قریبی رابطہ تھا القاعدہ کو افغانستان سے نکالنے میں پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے اپنے انٹرویو میں مزید ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ڈبل گیم اور دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملاتھا وہ سی آئی اے چیف کی حثیت سے پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں تھے انہوں نے انٹرویو میں پاک فوج کے آپریشنز کی بھی تعریف کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج نے 2009میں دہشت گردی کیخلاف زبردست آپریشن کئے ٹرمپ کی حالیہ دوغل پالیسی کے تناظر میں دفاعی تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو پاکستان کیخلاف حالیہ بہاں اور ہرزہ سرائی پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مجبور کیا ہے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ تقسیم ہے ڈیوڈپٹریاس ریکس ٹیلرسن سے اختلاف رکتھے ہیں دراصل ڈیوڈپیٹریاس

سیکرٹری آف سٹیٹ بننے کے متوقع امیداور تھے دونوں افراد کے بیانات میں بھی تصاد دیکھا جاسکتا ہے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور پینٹاگون دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امریکہ کی حمایت پر پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کی جنگ لڑنے اور اسے بچانے پر امریکی عوام کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے امریکہ خطے میں پاکستان کے کردار کو بھارت کی آنکھ سے دیکھ رہا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ سی پیک ناکام ہو پاکستان کو اقتصادی امداد نہ دیں اور پاکستان دہشت گردوں پر کنٹرول حاصل نہ کرسکے دراصل امریکہ کی ایسی سوچ کا ذمہ دار بھارت ہے جو امریکہ میں پاکستان کیخلاف لابی کررہا ہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…