منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امریکی امداد روکے جانے کی وجہ عدم تعاون نہیں ، پاکستان خاموشی کے ساتھ ایسا کیا کررہاہے کہ امریکہ کے ہوش اُڑ گئے؟گلبدین حکمت یارنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے کی وجہ عدم تعاون نہیں بلکہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ خطے میں اس کے خلاف نیا اتحاد بن رہا ہے۔کابل میں افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدن حکمت یار نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر غصہ کرنے کی وجہ تعاون نہ کرنا نہیں ہے،

دراصل امریکا کا خیال ہے کہ خطے میں اس کے خلاف محاذ بن رہا ہے اور امریکا مخالف قوتیں اکٹھی ہورہی ہیں، اسی خدشے کے پیشِ نظر واشنگٹن نے اسلام آباد کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔افغان کی داخلی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد حل آئندہ صدارتی انتخابات ہی ہیں جس پرحزبِ اسلامی اپنی پوری نظریں جمائے ہوئے ہے اور کامیابی کے لیے دیگر سیاسی قوتوں سے بات چیت جاری ہے۔گلبدین حکمت یار نے اپنی جماعت کے طالبان سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے حزبِ اسلامی کے رہنما طالبان قیادت سے رابطے میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے اور اس سلسلے میں حزبِ اسلامی اپنی حلیف اور حریف جماعتوں کو بہت جلد مجتمع کرے گی۔ افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے کی وجہ عدم تعاون نہیں بلکہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ خطے میں اس کے خلاف نیا اتحاد بن رہا ہے۔کابل میں افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدن حکمت یار نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر غصہ کرنے کی وجہ تعاون نہ کرنا نہیں ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…