واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان سمیت 10ممالک کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان پر مذہبی رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگایا گیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست میں پاکستان سمیت 10ممالک
شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان پر بڑے پیمانے پرپابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے اور اسی مقصد کیلئے اسے خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیاگیا ہے تاکہ اگر پاکستان کے خلاف دیگر کوئی ٹھوس وجوہات نہ مل سکیں تو اس پر مذہبی رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگاکر پابندیاں عائد کی جاسکیں۔