بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی سطح پر یوں پاکستان کی تذلیل کیوں کی؟اب نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجاؤ،امریکی میڈیا ہی ٹرمپ پر برس پڑا،واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا کہ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کا

مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا، سمجھ سے باہر ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹویٹ کا کیا مقصد تھا اور ٹویٹ سب کو سوچنے پر مجبور کر گیا کہ اس کی ضرورت ہی کیا تھی،عالمی سطح پر یوں پاکستان کی تذلیل کسی خصوصی حکمت عملی کا نتیجہ تھی یا محض جذبات پر قابو نہ رکھ کر امریکی صدر کا غصہ تھا۔ایڈیٹوریل میں لکھا گیا کہ اگر ٹرمپ کی ٹوئٹس کا ریکارڈ رکھا جائے تو لگتا یہی ہے کہ امریکی صدر ہمیشہ کی طرح بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر وار کر گئے۔ اخبارنے لکھا کہ امریکی صدر کی ٹویٹ سے امریکی پالیسیوں کو ہی دھچکا لگے گا جیسے ان کے شمالی کوریا کے لیڈر پر بچگانہ حملے سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے ہیں۔اداریے کے مطابق امریکی صدر کی ٹوئٹ سے چند دن قبل ہی جب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف لوٹل سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم پاکستان سے بات چیت کے مرحلے میں ہیں اور کسی قسم کی عوامی پیغام رسائی سے اجتناب کیا جائے گا۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا کہ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…