بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی منظر نامے پر امریکہ تیزی سے تنہائی کا شکار ،ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکیوں کو ڈبو دیا،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں چونکادینے والے انکشافات

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی تنازعات اور حل طلب مسائل میں امریکہ کا مصالحتی قد گھٹتا اور چین کا بڑھتا چلا جا رہا ہے۔پورے عالمی منظر نامے پر امریکہ تیزی سے تنہائی کا شکار ہوتا دکھائی دیتا ہے اور اس کا نظارہ دنیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس کے بعد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیکھا جس میں امریکا کی سفارتی آداب کے برعکس کھلے عام عالمی برادری کو دھمکیوں کے باوجود بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانیہ اور یورپ جیسے دیرینہ دوست بھی یروشلم کے معاملے پر جنرل اسمبلی میں امریکہ سے دور کھڑے نظر آئے۔ 1948 میں اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد سے امریکہ کو اس تنازع میں امن کے بیوپاری کا جو مقام حاصل تھا وہ بھی یروشلم میں سفارت خانہ منتقل کرنے کے اعلان کے بعد دفن ہو گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین دنیا کی دو بڑی معاشی حقیقتیں ہیں لیکن امریکہ اپنے خول میں سکڑتا نظر آتا ہے جبکہ دوسری طرف دیوارِ چین سے بلند ہو کر چین ہمہ گیریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔صدر اوباما نے معاملات کو کسی حد تک قابو میں رکھا مگر صدرٹرمپ کے انتہاپسندانہ رویئے نے امریکا کے اتحادیوں کو بھی ناراض کررکھا ہے جبکہ امریکا کے اندرنسلی تعصب اور معاشرے میں تقسیم اس کے اپنے وجود کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔نسلی تعصب کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کھلے عام امراء4 کو عام شہریوں کے مقابلے میں رعاتیں دینے کی پالیسیاں اپنا رہے ہیں جبکہ عمررسیدہ شہریوں کی مالی معاونت‘طبی سہولیات میں کی جانے والی مسلسل کٹوتیوں سے عوامی شکایت بڑھ رہی ہیں۔معاملہ افغانستان کا ہو تو چین افغان حکومت اور پاکستان کے درمیان مصالحت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے قیام امن کا متلاشی نظر آتا ہے‘ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ایسا کرنا خود چین کے اِس خطے میں بڑھتے ہوئے معاشی مفادات کے لیے بھی ضروری ہے۔

اس کے برعکس امریکہ کی پالیسیاں کسی طرح بھی افغان مسئلے کو حل کی طرف لے جاتی نظر نہیں آتیں‘ افغانستان سے انخلا کے اپنے وعدوں کے برخلاف امریکہ نے نہ صرف افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ شنید ہے کہ افغانستان میں وہ ایک بڑا فوجی اڈہ بھی تعمیر کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی سابق افغان صدر حامد کرزئی کے یہ الزامات بھی اپنی جگہ موجود ہیں کہ امریکہ خفیہ طور پر افغانستان میں نام نہاد دولت اسلامیہ کو پاؤں جمانے میں مدد کر رہا ہے۔

پاکستان پر سفارتی دباؤ مسلسل بڑھانے اور 21 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم کی معاشی مشکلات میں اضافہ کرنے سے کسی بھی طرح خطے میں امن کے قیام میں مدد نہیں مل سکتی۔پاکستان اور بالخصوص افغانستان کے اصل مسائل غربت، پسماندگی، ناخواندگی اور وسائل کی کمی ہیں اور ان مسائل کا حل صرف اور صرف خطے کی مجموعی معاشی ترقی، سرمایہ کاری، وسائل کی فراہمی میں ہی مضمر ہے۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ناتمام جنگ کو دیکھیں تو ڈونلڈ ٹرمپ اس آگ کو بجھانے کے بجائے مسلسل تیل چھڑکتے نظر آتے ہیں۔

شمالی اور جنوبی کوریا کی قیادتیں جب مذاکرات پر مائل نظر آتی ہیں اور چین اس میں مصالحت کاری کرنے پر تیار ہے، عین اس وقت امریکہ جھگڑے کو بڑھانے کی بات کرتا نظر آ رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان ایسا فیصلہ تھا جس میں امریکہ نے اپنے قومی مفاد کو یہودی اور اسرائیلی لابی کے مفاد اور منشا کی بھینٹ چڑھا دیا گیا اس فیصلے سے ایک مرتبہ پھر یہ عیاں ہو گیا کہ امریکہ میں پالیسی سازی پر کون حاوی ہے اور یہ کس کے زیر اثر ہے۔سیاسی اور سفارتی تنازعات کے علاوہ ماحولیات جیسے دنیا کے دیگر مسائل پر بھی امریکہ باقی دنیا سے بالکل الگ تھلگ کھڑا نظر آتا ہے۔

دنیا کے 195 ممالک کے اتفاق رائے سے2015 میں منظور کیے جانے والے پیرس معاہدے سے نکلنے کا ٹرمپ کا فیصلہ دنیا کے لیے ایک انتہائی مایوس کن قدم تھا۔پوسٹ نیو ورلڈ آرڈرمیں امریکہ کی یک طرفہ پالیسیاں اور چین کے چار سو پھیلتے ہوئے معاشی مفادات اور بڑھتا ہوا اثر و رسوخ عالمی استحکام کا باعث بنتا ہے یا دنیا کو مزید غیر مستحکم اور خطرناک جگہ بنا دیتا ہے اس کے اثرات تو شاید 2018 میں ہی واضح ہونا شروع ہو جائیں۔چین اور امریکہ کے رویوں میں بڑی تبدیلی کی ایک وجہ تو دونوں ملکوں کی موجودہ قیادت ہے اور امریکی صدر کی تاجرانہ سوچ ہے لیکن دراصل اس کی جڑیں ان دونوں عالمی طاقتوں کے نظام اور طرز حکمرانی تک پھیلی ہوئی ہیں۔امریکی نظام میں اہم خارجہ اور اندرونی معاملات میں پالیسی سازی کے عمل پر یہودی لابی، اسلحہ سازوں، گن لابی اور آئل لابی سمیت مخصوص مفادات کا اثر و رسوخ ایک مسلمہ حقیقت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…