ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ناروے نے متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فراہمی کیوں معطل کر دی؟ ہتھیار کہاں استعمال ہو سکتے ہیں؟

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے نے متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں اور بارودی مواد کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ناروے کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس فیصلہ اس خدشہ کے پیشہ نظر کیا گیا کہ یہ ہتھیار یمن میں جاری لڑائی کے دوران استعمال کیے جا سکتے ہیں۔یمن 2015میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کا حصہ ہے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔یمن کے دارالحکومت صنعا کے زیادہ تر شمالی حصے پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن میں جاری لڑائی کی وجہ سے

اب تک 8750سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں جبکہ 30لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔ناروے کی وزراتِ خارجہ کے مطابق اگرچہ تاحال ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ناروے کی جانب سے فراہم کردہ اسلحہ یمن میں استعمال ہوا ہے تاہم متحدہ عرب امارات کی فوج کے یمنی کی جنگ میں شمولیت سے اس کا خطرہ موجود ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ناروے کی جانب سے کڑی احتیاط کو ظاہر کرتا ہے۔ناروے کی جانب سے حالیہ برآمد کے اجازت نامہ عارضی طور پر کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں اور حالیہ صورتحال میں کوئی نیا لائسنس جاری نہیں کیا جائیگا۔یہ فیصلہ 19 دسمبر کو کیا لیکن اسے اب عام کیا گیا ہے۔2016میں ناروے نے متحدہ عرب امارات کو 97 لاکھ ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے اور یہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں دگنا تھے۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور ناروے کی پارلیمان کے متعدد ارکان نے کئی مہینوں تک اسلحے کی فراہمی معطل کرنے کے لیے مہم چلائی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلاحی ادارے سیو دی چلڈرن کی ترجمان لائن ہیگنا نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ بالآخر حکومت نے ذمہ داری لیتے ہوئے ایک ایسے ملک کو ہتھیاروں کی فراہمی معطل کر دی ہے جو یمن میں سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری میں شامل ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کو ہتھیاروں کی سپلائی پر برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بحث جاری ہے۔ناروے کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی اس ماہ کے آخر میں ملک کے اسحلے کی فروخت سے متعلق مباحثہ بھی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…