جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کا ویزا پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ، لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، کون سا ملک زیادہ متاثر ہو گا؟

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے لاکھوں کی امریکہ سے بے دخلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکہ کی طرف سے ایچ ون بی ویزا کے ضابطوں میں تبدیلی کی وجہ سے 10 لاکھ افراد کو امریکہ سے بے دخلی کاخطرہ ہے جو وہاں گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں، امریکہ میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ تعداد بھارتیوں کی متاثر ہو گی، بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دس لاکھ افراد میں زیادہ تعداد بھارتیوں کی ہے۔

اس حوالے سے ایک سوفٹ ویئر کمپنی نے کہا کہ اس طرح دونوں ملکوں کا ہی نقصان ہوگا کیونکہ ان افراد کے بے دخل ہونے سے یہاں سوفٹ ویئر کے تربیت یافتہ افراد میں کمی واقع ہو جائے گی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دنوں پہلے کہہ چکے ہیں کہ امریکہ میں امریکی سامان خریدو اور یہاں صرف امریکیوں کو ہی نوکریاں دو، بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مہندرا گروپ نے اس صورت حال پر کہا کہ اگر بھارتیوں کو وہاں سے بے دخل کیا گیا تو ہم انہیں بھارت میں خوش آمدید کہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…