اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن،ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی گرفتار

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی ) سعودی عرب میں جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ روز جدہ ریجن کے جنوبی علاقے سے 672 تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم میں گورنریٹ کے سیکرٹری جنرل شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی آل سعود بھی شریک ہوئے اور تمام کارروائیوں کا براہ راست جائزہ لیاِ ،اس موقع پر ریجنل پولیس ڈائریکٹر جنرل

عبداللطیف اور جدہ پولیس کے سربراہ بریگیڈئیر محمد مبارک الوذینانی کے علاوہ دیگر اداروں کے اہم عہدیدار اور اخباری نمائندے بھی موجود تھے ۔جمعرات کو پولیس کے اعلیٰ حکام نے سعودی شہزادہ کو مہم بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، اور مہم میں شامل تمام اداروں کے بارے میں بتایا ، وزیر داخلہ کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مملکت کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے خالی کرنے کیلئے مہم پر عمل کیاجارہا ہے جس میں قانون نافذ کرنے

والے اداروں کے علاوہ دیگر اہم ادارے بھی شرکت کر تے ہیں ۔مہم کا آغاز نصف شب کے بعد کیا گیا ۔ جدہ کے جنوبی علاقے الخمرہ سے 672 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین کو ملک چھوڑدینے کے لئے کافی عرصہ تک مہلت دی گئی تھی جس کے دوران جانے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ اور سزا کا اطلاق نہیں کیا گیا تھا ۔ مہلت کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں اضافہ بھی کیا گیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…