بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینس (آن لائن)اٹلی کے شہر وینس میں ایک نمائش سے قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوک پیلس میں نمائش میں ایک ڈبے سے زیورات کے کئی حصے چرا لیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان زیورات کی قیمت لاکھوں یورو ہو سکتی ہے لیکن انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل کیونکہ یہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔یہ زیورات قطر کے حکمراں خاندان الثانی کی ملکیت تھے۔وینس میں پولیس کا کہنا ہے

کہ زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ کر بیچا جا سکتا ہے۔پولیس چیف ویٹو گیگلیارڈی کا کہنا تھا کہ جب چوروں نے واردات کی اس وقت نمائش کا سکیورٹی سسٹم صحیح انداز میں کام نہیں کر رہا تھا۔خبررساں ادارے اسنا کے مطابق پولیس چیف نے بتایا کہ ’شیشے کا ڈبہ ایسے کھلا تھا جیسے ٹنِ کا کین ہو جبکہ الارم اگر بجا بھی تو بہت دیر سے بجا۔‘اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی تصاویر لندن میں قطری مالکان کو بھجیوا دی گئی ہیں تاکہ وہ اس کی شناخت اور قیمت کے بارے میں بتا سکیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…