اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی فورسز کی مددسے طالبان کی قید سے آزاد ہونے والا کینیڈا میں گرفتار ،انتہائی شرمناک الزامات عائد

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فورسز کی مدد سے افغان طالبان کے ایک گروپ کی جانب سے 5 سال قید میں رہنے کے بعد آزاد ہونے والے شخص جوشوا بوئلے کو کینیڈا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ کینیڈین شہری جوشوا بوئلے کینیڈا کے

شہر اوٹاوا میں 14 اکتوبر سے 30 دسمبر کے درمیان 15 مختلف جرائم کا مرتکب ہوا ہے، جوشوا کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں اس پر جنسی ہراسانی اور 2 افراد کو غیر قانونی قید میں رکھنے، پولیس کو گمراہ کرنے اور موت کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔جوشوا بوئلے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل بے گناہ ہیں اور ماضی میں ایسے کسی جرم میں ملوث نہیں رہے، ان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف ثبوت حاصل کرنے اور ان کا تحفظ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب جوشوا کی بیوی کیٹلان کولمین نے کہا کہ اس کا شوہر اپنے گناہوں کا خود ذمہ دار ہے تاہم پھر بھی وہ امید کرتی ہے کہ ہمدردی کی بنیاد پر اسے رعایت ملے گی کیونکہ یہ سب کچھ اسی کا اثر ہے جو اس نے کئی برسوں تک برداشت کیا اور اس نے جوشوا کی دماغی حالت پر برا اثر ڈالا۔واضح رہے کہ جوشوا اور کیٹلان کو افغانستان میں 2012 سے اغوا کیا گیا تھا تاہم 5 برس بعد پاکستان کی سیکیورٹی فوسرز نے دونوں کو بازیاب کرایا تھا، واضح رہے کہ ملزم نے قید سے رہا ہونے کے بعد طالبان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اوراپنی بیوی کے ساتھ ریپ اوربچی کے قتل کا دعویٰ بھی کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…