پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ پھر ٹوئٹر پر متحرک، دیوانگی حد سے بڑھ گئی، ’’یروشلم چھین لیا‘‘ اب کیا کریں گے؟ پاکستان کا نام لیکر ایسا اعلان کر دیا کہ امت مسلمہ میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد ان کی طرف سے ایک اور ٹویٹ سامنے آیا ہے، جس میں امریکی صدر نے پاکستان کے بعد فلسطین کی امداد بھی روکنے کا اعلان کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یروشلم بغیر مذاکرات کے چھین لیا ہے اب فلسطین کی امداد بھی روکیں گے۔ امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک نہیں ہے جسے ہم بغیر کسی وجہ کے اربوں ڈالر دے رہے ہیں بلکہ دنیا کے اور بھی ایسے ملک ہیں، مثال کے طور پر ہم فلسطینیوں کو ہر سال کروڑوں ڈالر دیتے ہیں جس کے جواب میں نہ

ہمیں سراہا جاتا ہے اور نہ ہی فلسطینی ہمیں عزت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ وہ لوگ اسرائیل کے ساتھ طویل عرصے سے امن معاہدے پر بھی بات چیت نہیں کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے سب سے مشکل ترین مرحلے میں ٹیبل سے ہٹ کر ہی کامیابی حاصل کی اور یروشلم کو چھین لیا ہے لیکن اسرائیل کو اس کیلئے مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ایسی صورت میں کہ جب فلسطینی امن مذاکرات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تو مستقبل میں ہم انہیں اتنی بھاری امداد کیوں دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس نئے ٹویٹ پر امت مسلمہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…