اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سموں کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق مکہ اخبار کے مطابق ایس ٹی سی اور موبائلی نے انٹرنیٹ سم کی قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور یہ اضافہ 300 گیگا والی سموں پر کیا گیا ہے، اس کے دوسری سموں پر اضافہ مختلف طریقے سے کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ذرائع کا کہناہے کہ ایس ٹی سی اور موبائلی نے 300 اور 600 گیگا والی سم کی فروخت اور توسیع کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ماہرین نے ایک ہفتہ
قبل توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں انٹرنیٹ سم کی قیمت میں اضافہ کرنے والی ہیں، گزشتہ ہفتے کی جانے والی یہ بات سچ ثابت ہوئی کیونکہ دونوں کمپنیوں نے قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا ہے، واضح رہے کہ ایس ٹی سی کی طرف سے ایک ماہ کے لیے 10گیگا والی سم کی قیمت 100ریال، 2 ماہ کے لیے 30 گیگا والی سم کی قیمت 200 ریال کر دی ہے۔ اس کے مقابلے میں موبائلی نے 3 ماہ کے لیے 300 گیگا والی سم کی قیمت 450 ریال اور 20 گیگا والی ایک ماہ سم کی قیمت 530 ریال مقرر کی ہے۔