سیؤل(سی پی پی) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ہاٹ لائن رابطہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کو اعلی سطح کے مذاکرات کی پیش کش کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں ہونے والی سرمائی اولمپک کھیلوں میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی بھی بات کی تھی۔ دونوں کوریاؤں کے درمیان اتحاد کے لئے جنوبی کوریا کی وزارت کے ترجمان نے دونوں ملکوں کے درمیان ہاٹ لائن رابطوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔