بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طوفان ایلی نور برطانیہ سے ٹکرا گیا، ساحلی پٹی پر بارشیں،امریکہ میں سردی سے9افراد ہلاک

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،واشنگٹن(سی پی پی) طوفان ایلی نور برطانیہ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ساحلی پٹی پر تیز بارشیں 156کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں جبکہ آئر لینڈ میں شدید بارشیں شروع ہوگئیں، درخت گرگئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے 55ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں سنگین صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ لندن میں بھی طو فانی

ہواؤں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب امریکا میں ریکارڈ توڑ سردی کے باعث 9 افراد ہلاک، مسسی سپی کا دریا جم گیا، سطح آب پر برف کے بڑے بڑے ٹکڑے تیرنے لگے، آبشار رک گئے جبکہ انڈیانا پولیس اور سنسناٹی میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔شمال مشرقی امریکا میں شدید برف باری کی لہر رواں ہفتے کے آ خر تک

جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بے رحم سردی کے باعث شہریوں کو خبردار کیا گیاہے کہ چند سیکنڈ بغیر جسم ڈھانپے ہوا میں نکلنے سے فروسٹ بائٹ کا خدشہ ہے۔ادھر طوفان ایلی نور کے باعث آئر لینڈ کے شہر گالوے میں ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی نے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا گزرنا ناممکن بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…