بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ایران میں احتجاج شدت اختیار کرگیا ،مذہبی قیادت بھی زد میں ،ہلاکتیں کہاں تک جاپہنچیں،انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (سی پی پی) ایران میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کرگیا اور مذہبی قیادت کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کے دوران ایک ایرانی خاتون نے اپنا نقاب اتار پھینکا، جبکہ مشتعل مظاہرین نے تھانوں پر حملہ کرکے کئی عمار تیں جلا دیں۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھرپوں میں 22 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہوگئے۔ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمن متحد ہو کر پیسا، ہتھیار اور

خفیہ سروسز کا استعمال کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کا ایران کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آزادی پسندوں کو ایرانی عوام کا ساتھ دینا چاہئے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایران سے سوشل میڈیا پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھا نے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے ایران میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے حقوق کا احترام کیاجائے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر نے ایرانی حکومت سے تحمل کا مظاہرہ کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنا دورہ تہران بھی منسوخ کر دیا۔تہران اور قم سمیت کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے تھانوں پر حملہ کرکے عمار تیں جلا دیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک بھر میں جاری مظاہروں کا ذمہ دار ایران کے دشمنوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے پیسا، ہتھیار اور خفیہ سروسز کا استعمال کر رہے ہیں ۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلے نے ایران کی صورت حال پر غور کے لیے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے عوام آزادی کے لیے آواز بلند کررہے ہیں اور تمام آزادی پسند لوگوں کو ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔ادھر امریکی

محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار نے ایرانی سیکورٹی فورسز پر زور دیا گیا کہ وہ پرامن مظاہرین کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کرے۔ ایران انسانی حقوق کا احترام کرے اور دہشت گردی کی پشت پناہی ختم کردے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس نے ایران میں جاری احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تہران حکومت سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے حقوق کا احترام کرے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے فرانسیسی ہم

منصب امانیوئل میکرون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے فرانس میں سرگرم ایران مخالف گروپ کے خلاف اقدام اٹھانے کے لیے زور دیا۔فرانسیسی صدر نے اس موقع پر صدر روحانی پر زور دیا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے اور حکومت تحمل کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔جرمنی کے درالحکومت برلن میں ایرانیوں نے اپنے ملک میں حکومت مخالف احتجاج کی حمایت میں ریلی نکالی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…