جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکہ پاکستان کی امداد روک رہا ہے، امریکی سفیر نکی ہیلی کی تصدیق

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

نیویارک(سی پی پی) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے پاکستان کی امداد روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد دہشت گردوں پناہ دے اور ڈبل گیم کھیل رہا ہے ، پاکستان اکثر ہمارے ساتھ کام کرتا ہے اور افغانستان میں ہماری فوجوں پر حملوں کیلئے دہشت گرد بھی بھیجتا ہے ۔نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر نے اسلام آباد پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ڈبل گیم

کھیلنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ امریکی انتظامیہ 225 ملین امریکی ڈالرز کی پاکستان کو امداد روک رہی ہے۔ اس کی واضح وجوہات ہیں کہ پاکستان نے کئی برسوں سے ڈبل گیم کھیلی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اکثر ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں اور افغانستان میں ہماری فوجوں پر حملے کے لیے دہشت گرد بھی بھیجتے ہیں، یہ کھیل اس انتظامیہ کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان سے کہیں زیادہ

تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔خیال رہے کہ نکی ہیلی کے اس بیان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد

کیا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کیے گئے ہیں۔جبکہ پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے امریکہ اور پاکستان کو تعاون اور مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ منفی بیان بازی سے اہداف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…