بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ باہر،اب چین اورپاکستان نے افغانستان سے براہ راست بات کریں گے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات 26دسمبر کو بیجنگ میں ہونگے۔پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کریں گے ،اس موقع پر ترقی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور زیر بحث لائے جائینگے۔ جمعرات کوترجمان چینی وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ جون میں تینوں ممالک کی جانب سے سہ فریقی مذاکرات کے میکانزم پر اتفاق کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہو گا۔اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے

ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ تفصیل سے سیاسی باہمی اعتماد، مصالحت،ترقی اور روابط، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ ہمسایہ ہونے کے ناطے چین نے دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعاون کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس سے باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کریں گے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…