واشنگٹن(نیوزڈیسک)خلائی مخلوق زمین پر پہنچ گئی،پینٹا گون کے سابق عہدیدار کے ناقابل یقین انکشافات نے دنیا میں تہلکہ مچادیا، تفصیلات کے مطابق پینٹا گون کے ایک سابق عہتیدار لوئس ایلی زونڈو نے انکشاف کیا ہے کہ خلائی مخلوق زمین تک پہنچ چکی ہے اور امریکہ اس سے واقف ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ خلائی مخلوق زمین پر قدم رکھ چکی ہیں
اور میں ذاتی طورپر یقین رکھتاہوں کہ ہم اس زمین پر اب تنہا نہیں رہے،لوئس خلائی مخلوق کی تلاش کرنیوالے امریکی پروگرام کے انچارج رہے ہیں یہ پروگرام بائیس ملین ڈالر کے فنڈ سے قائم کیاگیاتھا جسے 2012میں بند کردیاگیا لوئس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے متعدد ایسی رپورٹس پڑھی ہیں جن سے یہ ثابت ہوچکاہے کہ خلائی مخلوق زمین کا دورہ کرتی رہی ہے انہوں نے امریکی نیوی کے طیارے سپر ہارنیٹ کے پائلٹس کے بیانات کا بھی ذکر کیاان پائلٹس نے ایک ایسا طیارہ دیکھا تھا جس کی رفتار ناقبل یقین حد تک تیز تھی اور ایسا طیارہ نہ ہی امریکہ کے پاس ہے اور نہ ہی دنیا میں کسی اور ملک کے پاس ایسے طیارے کے موجود ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے ،واضح رہے کہ لوئس ایلی زونڈو نے امریکی وزارت دفاع سے اختلافات کے باعث رواں سال ہی اکتوبر میں استعفیٰ دیا ہے ۔