ریاض /صنعاء (آئی این پی)عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شاہی محل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے تاہم سعودی اتحادی فورسز نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شاہی محل پر
بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کا ہدف ریاض میں الیمامہ نامی محل تھا اور اس میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل ایک ایسے وقت پر داغا گیا، جب سعودی فرمانروا شاہ سلمان ملکی بجٹ کا اعلان کرنے والے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ شاہ سلمان عام طور پر الیمامہ محل سے یہ بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہیں۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل حملے میں ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی تصدیق کی ہے تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز اور محکمہ دفاع کے حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر خمیس مشیط پر یمن سے میزائل حملہ کیا گیا تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز نے حملوں کو ناکام بنادیا تھا جب کہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے متعدد بار ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے۔