ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ضباء گورنری کے تبوک شہر میں پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ایک پرائمری اسکول کی طرف سے دی گئی درخواست پر اپنے شیر خوار بچے کو ذبح کرنے کی کوشش کرنے والے سنگ دل باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسے جلد ہی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق تبوک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں مویلح پرائمری اسکول کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک شخص نے ایک ہاتھ میں اپنا شیرخوار بچہ اور دوسرے میں تیز دھار چھری تھام رکھی تھی۔ اس نے بچے کو اسکول کے احاطے میں پہنچ کر قتل کرنے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود شہریوں نے بچے کی جان بچالی۔موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ بچے کے قتل کی کوشش کرنے والا شخص نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ بچے کو قتل کرنے کی کوشش کے دوران وہ بے ربط باتیں کر رہا اور لوگوں کے سامنے اپنے بچے کو ذبح کرنے کی دھمکی۔موقع پر موجود شہریوں نے سنگ دل شخص کے ہاتھ سے بچہ چھین لیا جسے بعد ازاں اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔